حیدرآباد22فروری(یواین آئی)تلنگانہ کی رچہ کنڈہ پولیس نے ٹائروں کے لوڈ والی لاریوں کونشانہ بناتے ہوئے ان لاریوں کو لوٹ لینے کی وارداتوں میں ملوث بین ریاستی گروہ کو گرفتار کرلیا۔
کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش بھگوت نے میڈیا کو بتایا کہ سی سی ایس ایل بی نگر ٹیم، آئی ٹی سل نے رچہ کنڈہ پولیس کے ساتھ مل کر یہ
مشترکہ کارروائی انجام دی۔
ملزمین کی شناخت میوات،ہریانہ کے رہنے والے 27سالہ جمشید خان عرف جمی، یاقوت پورہ حیدرآبادکے رہنے والے افروز علی خان،رین بازار چمن حیدرآبادکے رہنے والے سید باسط حسین،رین بازار چمن حیدرآباد کے ہی رہنے والے کمال کبراکے طورپر کی گئی ہے جبکہ ہریانہ کے راحیل خان اور آزاد مفرور بتائے گئے ہیں۔