رامیشورم، 25 مارچ (یو این آئی) سری لنکا کی بحریہ نے بین الاقوامی سمندری سرحد کے قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں تملناڈو کے 54 ماہی گیروں کو بدھ کی رات
گرفتار کر لیا۔
ان میں رامیشورم اور ناگپٹنم کے 20-20 اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ پدوچیری کے 14 ماہی گیر ہیں۔
سری لنکا کی بحریہ نے پانچ کشتیاں ضبط کر لی ہیں۔