: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سنگاریڈی،8 اگسٹ (ذرائع) سنگاریڈی پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران 135 موبائل فونس کو برآمد کیا، جو مالکان کے ہاتھوں گم یا چوری ہوئے تھے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ چننوری روپیش نے کہا کہ انہوں نے شکایتوں پر کارروائی کرنے کے لیے موبائل فونز کی بازیافت کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔ ٹیم نے
مختلف افراد سے تلنگانہ اور دیگر ریاستوں کے 135 فون ضبط کئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی پولیس ہیڈ کوارٹر میں موبائل ریکوری میلے کا انعقاد کریں گے جس میں فون مالکان کے حوالے کیے جائیں گے۔ جمعرات کو ایک پریس بیان میں، ایس پی نے کہا کہ انہیں اس سال سینٹرل ایکوپمنٹ شناختی رجسٹر کے ذریعے 3,501 شکایات موصول ہوئی ہیں۔