ذرائع:
اتر پردیش کے رام پور کی ایک عدالت نے چہارشنبہ کو سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان، ان کی اہلیہ تنظیم فاطمہ اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کو جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ کیس کے سلسلے میں قصوروار ٹھہرایا اور انہیں سات سال قید کی سزا سنائی۔
یہ معاملہ عبداللہ اعظم خان کے برتھ سرٹیفکیٹ کے دو بار جاری کرنے سے متعلق ہے۔
عبداللہ اعظم خان پر پہلے برتھ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر
پاسپورٹ اور غیر ملکی دوروں کا حصول اور حکومت سے متعلقہ مقاصد کے لیے دوسرے سرٹیفکیٹ کا استعمال کرنے کا الزام ہے۔ دونوں سرٹیفکیٹس دھوکہ دہی کے ذریعے اور پہلے سے منصوبہ بند سازش کے تحت جاری کیے گئے تھے۔
رام پور نگر پالیکا کے ذریعہ 28 جون 2012 کو جاری کردہ پہلے پیدائشی سرٹیفکیٹ میں رام پور کو عبداللہ اعظم خان کی جائے پیدائش دکھایا گیا تھا۔ جنوری 2015 میں، جاری کردہ دوسرے برتھ سرٹیفکیٹ میں لکھنؤ کو ان کی جائے پیدائش دکھایا گیا تھا۔