جوبا،31 جنوری(ذرائع) جنوبی سوڈان کی یونٹی اسٹیٹ میں تیل کارکنوں کو لے جانے والا ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس میں 20 افراد کی موت
ہوگئی۔
سی این این نے افسران کے حوالے سے بتایا کہ بدھ کی صبح یونٹی آئل فیلڈ ہوائی اڈے پر طیارہ حادثے میں 20 لوگوں کی موت ہوگئی، جن میں ایک ہندوستانی اور دو چینی شہری شامل تھے۔