امر تسر ، 28 اپریل (یو این آئی) پنجاب میں سرحد پار منشیات کے نیٹ ورک کے خلاف اپنی کار روائی میں ، کاؤنٹر انٹیلی جنس امر تسر نے اٹاری کے قریب 3 کلو گرام ہیروئن برآمد کی ہے اور ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس
ڈائریکٹر جنرل گور و یادو نے پیر کو بتایا کہ ملزم کی شناخت اٹاری کے رہنے والے بلویر سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔
اس کے شریک ملزم ہر پریت سنگھ کو گرفتار کرنے اور پاکستان میں مقیم اسمگلروں سے جڑے پورے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔