: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 29 اپریل (ذرائع) شہر کی سرو رنگر جھیل میں پیر کی شام چھ سالہ بچی ڈوب گئی۔یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور کی اکیتا نامی لڑکی اپنے والدین کے ساتھ سرور نگر جھیل کے قریب گرین پارک کالونی میں ایک چھوٹے سے مکان میں رہتی تھی۔ پیر کی شام کو لڑکی گھر کے قریب کھیل رہی تھی اور تھوڑی دیر بعد
جب اس کی ماں نے دیکھا کہ وہ لاپتہ ہے۔کافی تلاش کرنے کے بعد والدین نے سرور نگر پولس اسٹیشن سے رجوع کیا جنہوں نے لڑکی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کر کے اس کا سراغ لگانے کی کوششیں شروع کر دیں۔منگل کی صبح لڑکی کی لاش سرور نگر جھیل میں تیرتی ہوئی ملی۔پولیس کو شبہ ہے کہ لڑکی پیر کے روز جھیل میں پھسل کر ڈوب گئی ہو گی۔