پونے، 04 فروری (یو این آئی) مہاراشٹرا کے شہر پونے کے علاقے یرودامیں جمعرات کی دیر رات ایک زیر تعمیر عمارت ڈھہنے (انہدام) سے چھ مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دیگر پانچ زخمی ہو گئے پولیس نے جمعہ کو یہ اطلاع دی انہوں نے بتایا کہ یرودا کے شاستری نگر میں زیر تعمیر عمارت کے بیسمینٹ میں جمعرات کی دیر رات تعمیراتی کام جاری تھا اسی دوران لوہے کی سریا سے بنائی گئی بھاری بھرکم جالی، نیچے کام کرنے والے مزدوروں پر گر گئی۔ حادثے میں چھ مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دیگر پانچ زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو ساسون کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
عمارت کے نیچے دبے چھ
مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ پولیس کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی جو اب تک جاری ہے۔
اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے مزدوروں کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر کل 11 مزدور کام کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ابھی بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ محنت کشوں نے بڑی مشکل سے سلیب کے لوہے کے جال کے نیچے پھنسے مزدوروں کو کٹر کی مدد سے کاٹ کر باہر نکالا۔ پولیس نے کہا کہ ہلاک ہونے والے کی شناخت نہیں ہوسکی ہے کیونکہ تمام مزدور مہاراشٹر سے باہر کی ریاستوں کے باشندے تھے۔