جہان آباد/30اپریل(ایجنسی) لڑکی سے چھیڑ چھاڑ معاملے میں پولیس نے چار بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا- پٹنہ کے آئی جی نیئر حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وائرل ویڈیو کی معلومات ملتے ہی ایک ایس آئی ٹی قائم کی گئی ، جس میں جہان آباد کے ایس پی اور پٹنہ کے ایڈیشنل ایس پی کو بھی شامل کیا گیا ، ایس آئی ٹی نے اپنی کاروائی
میں چار لڑکوں کو گرفتار کرلیا ہے،
آئی جی نے بتایا کہ گرفتار افراد میں سے دو کا چہرہ ویڈیو میں دیکھ رہے لوگوں میں سے مل رہے ہیں، اور دو ویڈیو بنانے میں میں ملوث تھا، چار افراد نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے ساتھ ہی اس معاملے میں چار مجرموں کے نام بھی پولیس نے بتایا، انکی گرفتاری کے لیے پولیس لگاتار چھاپہ ماری کررہی ہے.