: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
اناؤ۔۔۔۔ضلع میں رشتوں کو بدنام کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں دیور نے بھابھی پر دھار دار آلے سے وار کرکے قتل کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور سسر کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے
لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔ بہار تھانہ علاقے کے سرائے منگلی میں رہنے والے سوشیل لودھی کی اہلیہ منجو اپنے3بچوں کے ساتھ رہتی تھی۔ شوہر سوشیل ممبئی میں ٹرک ڈرائیور ہے۔ منجو اپنے سسرال میں ساس ،دیور اور دیورانی کے ساتھ سکونت پذیر تھی۔ ایک ہی گھر میں رہنے سے دیور بھابھی کے درمیان جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ گزشتہ روز گھر میں چارپائی لگانے کے معاملے پر بھابھی دیور میں تکرار ہوگئی اور بات اس قدر طول پکڑ گئی کہ دیور نے طیش میں آکر دھاردار آلے سے منجو کی گردن پر وار کر قتل کردیا۔اس واقعہ پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ واردات کے بعد دیور فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔