: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سنگاپور/15نومبر(ایجنسی) سنگاپور میں بدھ کی صبح دو ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ کی صبح مقامی وقت کے مطابق آٹھ بج کر انیس منٹ پر یہ حادثہ اس وقت پیش آیا، جب ایک
ساکن ٹرین سے دوسری ٹرین ٹکرائی۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں 23 مسافروں کے علاوہ عملے کے دو ارکان زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی مدد دی جا رہی ہے۔ سن 1993 کے بعد سنگاپور میں ٹرین کے حادثے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ تب دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔