اتراکھنڈ(رام نگر)/25مئی(ایجنسی) اتراکھنڈ میں ایک سکھ پولیس افسر نے ایک مسلم لڑکے کی جان بچانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ ٹوئٹر پر لوگ ان کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔
دراصل یہ معاملہ 22 مئی 2018 کو رام نگر کے گرجا مندر کے پاس ملنے آئے ایک ہندو مسلم جوڑے کو بھیڑ نے گھیر لیا اور مسلم لڑکے کے ساتھ کھینچ تان شروع کردی۔ اس معاملے پر جیسے ہی وہاں موجود انسپکٹرگگن دیپ کی نظر پڑی وہ لڑکے کو بچانے آگئے۔
بھیڑ نے ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی، لیکن گگن دیپ لڑکے کو بچانے میں کامیاب ہوگئے۔
گگن دیپ کی بہادری کا یہ مثال کیمرے میں قید ہوگئی، جو اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھیڑ نے مسلم نوجوان سے سوال کئے۔ یہاں تک کی اس کو تھپڑ بھی مارے، لیکن اس سے پہلے کوئی بڑا واقعہ پیش آتا، گگن دیپ نے لڑکے کوباہر نکال لیا۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ لڑکے سے اس کا آئی ڈی کارڈ بھی مانگ رہے ہیں اور لڑکے کو بچانے کے سبب پولیس کے خلاف نعرے بھی لگارہے ہیں۔