نئی دہلی، 15 نومبر (ذرائع) دل دہلا دینے والے شردھا واکر قتل کیس میں سی بی آئی کی فارنسک ٹیم فرج اور دیگر شواہد کی جانچ کے لیے دہلی کے مہرولی پولیس اسٹیشن پہنچی۔ اس معاملے میں پولیس کی اب تک کی جانچ میں کئی چونکا دینے والے انکشافات ہوئے ہیں۔
دہلی پولیس منگل کو آفتاب
امین پونا والا کو اس جنگل لے گئی جہاں اس نے مبینہ طور پر شردھا کے جسم کے اعضاء کو پھینکا تھا۔ تلاشی کارروائی تین گھنٹے تک جاری رہی، اور شردھا کی لاش کے کم از کم 10 ٹکڑے برآمد ہوئے ہیں۔
شردھا کے والد وکاس واکر نے منگل کو مطالبہ کیا کہ 28 سالہ آفتاب امین پونا والا کو پھانسی دی جانی چاہیے۔