ذرائع:
بنگلورو پولیس نے منگل 19 مارچ کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریا کو ایک ہندو دکاندار پر حملے کے خلاف دائیں بازو سے وابستہ گروپوں کے ارکان کے ذریعہ سدنا لے آؤٹ کے قریب احتجاج کے دوران حراست میں لے لیا۔
17 مارچ کو دکاندار مکیش پر قریبی مسجد میں اذان کے دوران ہنومان چالیسہ بجانے پر مقامی مسلمانوں کے ایک گروپ اور دکاندار کے درمیان بحث و تکرار ہوئی تھی جو ہاتہ پائی تک پہنچ گئی۔ یہ واقعہ دکان کے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید
ہوگیا۔
متاثرہ مکیش کی عیادت کے بعد بی جے پی ایم پی سوریا نے کانگریس کے زیر انتظام ریاستی حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
ایک دن پہلے سوریا کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ مقامی لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ وہ دوسروں کو احتجاج میں شامل ہونے کے لیے پیغامات بھیجیں اور مکیش کی دکان سے شروع ہو کر پورے ناگرتھ پیٹ میں ہنومان چالیسہ کا نعرہ لگا رہے ہیں۔
اب تک تین افراد سلیمان، شاہنواز اور روہت کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ایف آئی آر میں نامزد دیگر ملزمان میں دینش اور ترونہ شامل ہیں۔