شیو موگا، 22 جنوری (یو این آئی) کرناٹک کے شیو موگا کے نزدیک جمعرات کی دیر رات جلاٹین کی چھڑیں لے جارہے ٹرک میں دھماکہ ہونے سے کم از کم 8 مزدوروں کی موت اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے پولیس نے جمعہ کو بتایاکہ دھماکہ اس وقت ہو جب ایک ٹرک متاثرین سمیت کانکنی کے لئے دھماکہ خیز مادہ لے جارہا تھا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ٹرک کے پرخچے اڑ گئے اور متاثرین کی لاشیں بری طرح مسخ ہوگئیں جس سے ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
شیو موگا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت سینئر ضلع اور پولیس افسر جائے واقعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ دھماکہ ایک بجری اور بولڈر کرشنگ سہولت کے نزدیک ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی
آواز شیو موگا سمیت آس پاس کے چک منگلور اور داون گیرے ضلعوں میں بھی سنائی دی۔
پولیس نے بتایا کہ اس دھماکے کی شدت اتنی تیز تھی کہ کئی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور سڑکوں پر بھی دراڑ پڑ گئی اور لوگ زلزلہ آنے کے خوف سے گھروں سے باہر نکل گئے
شیو موگا ضلع انتظامیہ کے افسران نے بتایا کہ دھماکہ کی وجہ سے ہوناسوڈو کے نزدیکی گاؤں میں گھنے گھوئیں کے غبار نظر آئے۔ ٹرک میں دھماکے سے اس میں سوار چھ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ ابالاگیرےکی جانب جانے والی سڑک پر بڑی دراڑ پڑ گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔