نئی دہلی/29جون(ایجنسی) دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے Shailja Dwivedi شیلجا دویدی قتل کے ملزم Major Nikhil Rai Handa نکھل ہانڈا کو جمعہ کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ ہانڈا کی چار دن کی پولیس حراست کی مدت
ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔عدالت نے اسے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
میجر ہانڈا پر اپنے ہی فوجی افسر دوست میجر امت دویدی کی بیوی کے قتل کا الزام ہے۔ہانڈا پر الزام ہے کہ اس نے 23 جون کو پہلے شیلجا پرچاقو سے حملہ کیا اور بعد میں اس پر کار چڑھا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شیلجا پر ہانڈا شادی کرنے کا دباؤ ڈال رہا تھا ، لیکن وہ اس کے لئے تیار نہیں ہوئی۔ لہذا ہانڈا نے شیلجا کا قتل کردیا۔