کیوبا/11جنوری(ایجنسی) کیوبا کے جنوب مشرقی صوبہ Guantanamo گوانٹمو میں بس کے پلٹ جانے سے کم از کم سات لوگوں کی موت اور 33 دیگر زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ جمعرات کو اس وقت ہوا جب بس کا ڈرائیور کار کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں اس پر کنٹرول کھو بیٹھا جس سے بس پلٹ گئی۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">بس میں 22غیرملکی شہریوں سمیت مجموعی طورپر 40مسافر سوار تھے۔ حادثہ میں سات لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 33 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے دو غیرملکی سمیت پانچ لوگوں کی حالت تشویشناک ہے۔