گنا، 14 مئی ( یواین آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع گنا کے صدرمقام کے نزدیک با ئی پاس شاہراہ پر بس اور کنٹینر کی ٹکر کی وجہ سے سات مزدوروں کی موت ہو گئی اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ یہ مزدوراترپردیش کے رہنے والے ہیں، جو مہاراشٹر سے اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق علی الصبح پیش آئے اس حادثے میں کنٹینر میں سوار مزدوروں کی موت ہو گئی۔ زخمیوں کو یہاں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
ذرائع نے
کہا کہ کینٹ تھانہ علاقے میں صبح تقریبا تین بجے یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدوروں کو لے جا رہے کنٹینر کی مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکر ہو گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ کنٹینر مہاراشٹر سے اترپردیش کے ضلع اناؤکی طرف جا رہا تھا ۔ ہلاک شدگان کی شناخت ابراہیم، اجیت، ارجن، وسیم، رمیش اور سدھیر کے طور پر ہوئی ہے ۔ ایک کی شناخت فوری طور پر نہیں کی جا سکی ۔ زخمی زیر علاج ہیں اور ضلع انتظامیہ نے اترپردیش حکومت سے بھی رابطہ کیا ہے ۔