سنگاریڈی، 21 جنوری(ذرائع) سریکر فارماسیوٹیکلس لمیٹڈ کے کم از کم سات ورکرس پیر کی رات آئی ڈی اے بولرام میں انڈسٹری کے یونٹ میں ایک ری ایکٹر پھٹنے سے زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں برجیش، ایشور چندر اگریا، پشپا راج، سندر سنگھ، چاند پرتاپ،
شیخ انور، اور نیلیش سنگھ شامل ہیں۔تمام متاثرین مختلف ریاستوں کے تارکین وطن مزدور ہیں۔ انہیں علاج کے لیے مدینہ گوڈا کے کارپوریٹ اسپتال لے جایا گیا۔جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے فوری طور پر دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔