ذرائع:
شہر میں چند دن سے قتل کے ورادتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے- اس سلسلہ میں ایک اور قتل کی خبر سنتوش نگر سے ملی ہے- سنتوش نگر کے علاقہ معین باغ جمال کالونی میں بے رحمانہ قتل کی سنگین واردات پیش آئی- معتبر ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق 32 سالہ نعیم کا آج صبح قتل کردیا گیا- بتایا جارہا ہے کہ نعیم پیشہ سے
کمیسٹ تھے- مزید معلومات کے مطابق میاں اور بیوی کے درمیان کسی بات کو لیکر بحث ہوئی تھی جسکے بعد نعییم کے چند سسرالی خاندان والوں نے تیز ہتھیار سے اسکا گلہ کاٹ دیا اورفرار ہوگئے.
اطلاع کے فوری بعد کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ریاست نگر کارپوریٹر مرزا سلیم بیگ جائے واقعہ پر پہنچے اور تمام تفصیلات کا جائزہ لیا. انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوے تفصیلات سے واقف کروایا-