: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ سے بنکاک جانے والی پرواز میں بم کی دھمکی سے سنسنی پھیل گئی۔ ذرائع کے مطابق ناک ایئر لائنز کی پرواز ڈی ڈی 959 میں ایک مسافر کے پاس بم ہونے کی دھمکی ملی۔اطلاع ملتے ہی سی آئی ایس ایف سیکیورٹی حکام نے فوراً احتیاطی تدابیر اختیار کیں۔ مشتبہ مسافر
کو حراست میں لے کر ایئر پورٹ پولیس کے حوالے کیا گیا۔ پرواز کو ایئر پورٹ پر ہی روک کر اس کی تلاشی لی گئی طیارہ میں 130 مسافر بینکاک جانے کے لیے سوارتھے ۔ بم کی دھمکی کے بعد مسافرین میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس نے اس بات کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات شروع کی ہیں کہ مشتبہ شخص کون ہے اور کہاں جا رہا تھا۔