حیدرآباد،24جون(یواین آئی) تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد کے مختلف مقامات پر شیر کی موجودگی سے سنسنی پائی جاتی ہے۔
ضلع کے آگرگوڈا،لوڈپالی،کونڈاپلی،گنڈے پلی اور
دیگر مواضعات میں شیر کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔
گذشتہ روز لوڈپلی اور سالوگاپلی موضع کے درمیان سڑک عبور کرنے والے ایک موٹر سائیکل سوار نے شیر کی تصویر کو اپنے کیمرہ میں قید کیا۔