: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 9 اپریل (ذرائع) سینئر آئی پی ایس افسر راجیو رتن کا منگل کی صبح ایک نجی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے دیہانت ہوگیا۔ 1991 بیچ کے آئی پی ایس افسر، وہ ڈائریکٹر جنرل ویجیلنس اینڈ انفورسمنٹ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ اس سے قبل وہ متحدہ اے پی اور تلنگانہ
میں مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انہیں سینے میں درد کی شکایت تھی اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور ان کا دیہانت ہوگیا۔ ان کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام اسپتال پہنچ گئے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔