ڈاکار، 27 مئی (یو این آئی/شِنہوا) سینیگال کے صدر میکی ساؤل نے براعظم افریقہ میں ایک ہسپتال میں آگ لگنے سے 11 نوزائیدہ بچوں کی موت کے بعد تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
صدارتی محل سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جمعرات سے ہفتہ تک ملک میں تین دن قومی سوگ ہوگا۔ بدھ کی رات سینیگال کے مغربی شہر تیواؤنو کے ایک ہسپتال میں آگ لگنے سے 11 نومولود بچے
ہلاک ہو گئے۔ جس پر تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس دوران پورے ملک میں قومی پرچم سرنگوں رہیں گے۔
دریں اثنا، مسٹر ساؤل نے وزیر صحت عبداللہ دیوف سر کو برطرف کردیا۔
بدھ کی شام سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار سے تقریباً 120 کلومیٹر دور تیواؤنو کے علاقے میں واقع ایک ہسپتال کے نوزائیدہ شعبے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 11 نوزائیدہ بچے جھلس گئے۔