: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
اسکوٹی پر سوار ایک خاتون آوارہ کتوں کے تعاقب کے بعد حادثے کا شکار ہوگئی۔ خاتون اسکوٹی چلا رہی تھی کہ آوارہ کتوں نے اس کا پیچھا کیا۔ ایسے میں خاتون اسکوٹی پر سے کنٹرول کھو بیٹھی اور اسکوٹی ایک کار سے ٹکرا گئی۔ اسکوٹی پر کل تین لوگ
سوار تھے۔ جس میں ایک بچہ بھی تھا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق یہ حادثہ پیر کو برہم پور میں پیش آیا۔ آوارہ کتوں کی جانب سے خاتون کا پیچھا کیا جا رہا تھا جس کی وجہ سے خاتون اپنی توجہ کھو بیٹھی اور اس کی اسکوٹی سڑک کے کنارے کھڑی کار سے ٹکرا گئی۔