: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/14مئی(ایجنسی) دہلی کے قریب گریٹر نوئیڈا کے نالج پارک علاقے میں واقع ایک سلون کے مالک اور اسکے دوستوں نے ایک خاتون میک آرٹسٹ کی جم کر پٹائی کردی - متاثرہ لڑکی کا گناہ بس اتنا تھا کہ اس نے salon سیلون کے مالک سے اپنی تنخواہ مانگ لی تھی، ملی معلومات کے مطابق متاثرہ لڑکی گرئیٹر نوائیڈا کے نالج
پارک واقع ایک یونیورس سیلون میں کام کرتی ہے، لڑکی نے مارچ ماہ سے یہاں کام کرنا شروع کیا تھا، لیکن سلون کے مالک نے اسے ابھی تک تنخواہ نہیں دی تھی، اس پر لڑکی نے سلون کے مالک سے اپنی تنخواہ مانگی تو اس نے کچھ نہیں کہا اور جب تھوڑی دیر بعد اس نے پھر سے تنخواہ مانگی تو سلون کے مالک کو غصہ آگیا اور اس نے لڑکی کو پیٹنا شروع کردیا-