حیدرآباد،14 اکتوبر(ذرائع) آر پی ایف نے جوانوں نے آج ریلوے اسٹیشن پر بہادری اور فوری ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کی جان بچائی-
آر پی ایف کانسٹیبل وشواجیت کمار اور پی راجیشکر، ہیڈ کانسٹیبل، آر پی ایف، نے اتوار کو لنگم پلی ریلوے اسٹیشن پر ایک ممکنہ سانحہ کو ٹال دیا۔
اتوار کی صبح 9.28 بجے، ٹرین نمبر 17647 (حیدرآباد-پورنا ایکسپریس) لنگم پلی ریلوے
اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر اپنے دو منٹ کے وقفے کے لیے رکی تھی۔رکنے کے دوران ایک خاتون مسافر چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کے دوران غلطی سے اپنا پاؤں کھو بیٹھی اور ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان پھنس گیا۔آر پی ایف اہلکاروں نے فوری رد عمل کا اظہار کیا اور مسافر کو بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ ان کے فوری اقدام سے خاتون کی جان بچ گئی اور اس دوران کانسٹیبل وشواجیت کمار کو معمولی چوٹیں آئیں۔