: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،27جولائی (ایجنسی) حکومت نے لوک سبھا میں آج کھل کر اعتراف کیا کہ حالیہ برسوں میں ملک میں سالانہ ہونے والے سڑک حادثات میں چار فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن
گڈکری نے وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ تسلیم کیا کہ ان کے دور اقتدار میں سڑک حادثات میں چار فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جو ان کے لئے شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا، "میرے لئے یہ شرمناک بات ہے کہ میرے دور میں سڑک حادثات میں چار فیصد اضافہ ہوا ہے۔