: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
منکونڈرو منڈل/29مئی(ایجنسی) منکونڈرو منڈل کے چام جریلا میں آج ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس اورلاری کے آپسی تصادم کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور پندرہ دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
پولیس نے بتایا کہ بس وارنگل سے
کریم نگر کی جانب جارہی تھی اسی دوران یہ حادثہ ہوا۔اس حادثہ میں چھ لوگوں کی موقع پر ہی موتہوگئی جبکہ ایک شخص نے اسپتال کے راستے میں دم توڑ دیا۔ زخمیوں کو یہاں سرکاری اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔وزیر اعلی کے چند شیکھر راؤ نے اس حادثہ پرگہری تعزیت کا اظہار کیا ہے اور حکام کو زخمیوں کے بہتر علاج کیلئے ہرممکن مدد دینے کا حکم دیا۔