the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذائع:

شاہجہاں پور:اترپردیش کے شاہجہاں پور ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ اللہ گنج تھانہ علاقہ میں بریلی فرخ آباد ہائی وے پر ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک آٹو کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں 12 عقیدت مندوں کی موت ہو گئی ہے۔
شاہجہاں پور کے مدنا پور تھانہ علاقہ کے دمگڑا گاؤں سے گنگا میں نہانے جا رہے عقیدت مندوں کے آٹو کو ٹرک نے ٹکر مار دی۔اس خوفناک سڑک حادثے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ جمعرات کی صبح تقریباً 10:30 بجے بریلی-فرخ آباد ہائی وے پر اللہ گنج کے سوگسوگی گاؤں کے قریب پیش آیا۔ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر آدتیہ ناتھ نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ آٹو میں 12 لوگ سوار



تھے۔ حادثے میں آٹو ڈرائیور سمیت سبھی کی موت ہوگئی۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایم اومیش پرتاپ سنگھ، ایس پی اشوک کمار مینا اور جلال آباد کے ایم ایل اے ہری پرکاش ورما موقع پر پہنچ گئے۔ گاؤں والوں کو واقعہ کی اطلاع دی۔ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
جانکاری کے مطابق دمگڑا گاؤں کے لوگ آٹو سے فرخ آباد کے پنچال گھاٹ پر گنگا میں نہانے جارہے تھے۔ بریلی فرخ آباد ہائی وے پر اللہ گنج کے سوگسوگی گاؤں کے قریب سامنے سے آنے والے ایک ٹرک نے آٹو کو ٹکر مار دی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ آٹو کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔ اس میں سوار 12 عقیدت مندوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں آٹھ مرد، تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.