: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
جھانسی، 3 دسمبر (ایجنسی) اترپردیش میں جھانسی کے سيپري مارکیٹ تھانہ علاقہ میں عقیدت مندوں سے بھری ایک ٹریكٹرٹرالی کو پیر کی صبح ایک ٹرک نے زبردست ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں پانچ افراد کی موت جبکہ متعدد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ عقیدت مند ، صبح ساڑھے تین بجے رتن گڑھ کے ایک مندر کے درشن کے لئے جا رہے تھے تبھی سيپري مارکیٹ تھانہ علاقے کے ہائی وے سے گزرتے وقت بوڑھا بھوجلا میں مخالف سمت سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹرالی میں زبردست ٹکر مار دی۔ حادثے کے وقت ٹرالی پر تقریباً 20 افراد سوار تھے۔ ٹرک کی ٹکر سے ٹرالی پلٹ
گئی اور پانچ عقیدت مندوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ متعدد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو ٹرالی سے باہر نکالا اور علاج کے لئے میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا۔ مہلوکین میں کرن سنگھ یادو (45)، ہری سنگھ یادو (40)، پرمانند کشواہا (60) ساکن پجن پورہ ، مدھیہ پردیش، میوہ ونشكار (50) ساکن سیسا پونچھ اور گيادين ونشكار (60)ساکن اساٹي، مدھیہ پردیش شامل ہیں۔
خبروں کے مطابق تقریباً 25 سے 30 لوگ دو ٹریکٹروں کے ذریعہ رتن گڑھ جوار لے جا رہے تھے۔واضح رہے کہ ہر پیر کے روز رتن گڑھ کے مندر میں بڑے میلے کا انعقاد ہوتا ہے، یہاں دور دور سے عقیدت مند درشن کے لئے آتے ہیں۔