: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کرناٹک کے داونگیرے میں پیر کی صبح ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس واقعہ میں کرنول ضلع کے تین مرچ کے کسانوں کی موت ہو گئی۔حادثے میں مرنے والوں میں پداکڑبورمنڈل کے ناگالاپورم کے مستان اور پدا وینکنا کے علاوہ منترالیم منڈل کے
سنگارجنہلی کےایرناشامل ہیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مرچ سے بھرا ایک ٹیمپو بیڑیگی مارکیٹ جا رہا تھا کہ ٹائر پنکچر ہو کر الٹ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا۔پولیس ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات کررہی ہے۔