دہلی،26 فروری (ذرائع) فری لانسر ریڈیو جاکی سمرن سنگھ نے مبینہ طور پر سیکٹر 47 علاقے میں اپنے کرائے کے مکان میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ چہارشنبہ کی رات دیر گئے سمرن کی لاش ان کے کمرے میں لٹکی ہوئی ملی۔ تاہم جائے وقوعہ سے کوئی سوسائڈ نوٹ نہیں ملا۔ سمرن کا تعلق جموں و کشمیر سے تھا۔ اس وقت وہ اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ گروگرام کے سیکٹر-47 میں کرائے کے مکان میں رہ رہی
تھی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔
پولیس کے مطابق 26 سالہ آر جے سمرن سنگھ سیکٹر 47 کی کوٹھی نمبر 58 میں گزشتہ کئی ماہ سے دیگر دوستوں کے ساتھ کرائے پر تھی۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ انہیں چہارشنبہ کی رات تقریباً 9.30 بجے اسی گھر میں رہنے والے آر جے سمرن سنگھ کے ایک دوست سے اطلاع ملی۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ سمرن نے خود کو اندر سے بند کر رکھا تھا۔