: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جموں، 10 جون (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی میں اتوار کی شام یاترا بس پر حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پیر کی صبح حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے بتادیں کہ ریاسی ضلع کے کانڈا علاقے میں اتوار کی
شام ملی ٹنٹوں نے ایک یاترا گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 9 یاتری جاں بحق جبکہ 33 دیگر زخمی ہوئے ہیں ایس ایس پی ریاسی موہت شرما نے پیر کی صبح جائے وقوع پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران بتایا کہ حملے کے بعد پورے علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔