the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ذرائع:

نئی دہلی: کنڑ اداکار درشن تھوگودیپا، جو فی الحال رینوکاسوامی کے مبینہ قتل کے الزام میں عدالتی حراست میں ہیں، انہوں نے کرناٹک ہائی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ جیل میں رہتے ہوئے انہیں گھر کا پکا ہوا کھانا، ذاتی
بستر اور کتابوں تک رسائی کی اجازت دیں۔ درشن کو 11 جون کو گرفتار کیا گیا تھا جس پر 33 سالہ آٹو ڈرائیور رینوکاسوامی کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرے مؤکل کا جسمانی وزن کافی کم ہو گیا ہے اور وہ جیل کے کھانے کی وجہ سے اسہال میں مبتلا ہے جسے جیل کے ڈاکٹروں نے فوڈ پوائزننگ قرار دیا۔ پٹیشن میں کرناٹک جیل ایکٹ کی دفعہ 30 کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ زیر



سماعت قیدیوں کو باہر سے
مناسب خوراک، کپڑے اور بستر لینے کی اجازت ہے، یہ جیل حکام کی طرف سے جانچ اور منظوری سے مشروط ہے۔ درشن کی قانونی ٹیم ہائی کورٹ پر زور دے رہی ہے کہ اس درخواست پر فوری غور کیا جائے۔

یہ واقعہ 9 جون کو بنگلورو میں ایک فلائی اوور کے قریب پیش آیا۔ رینوکاسوامی کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا اور مبینہ طور پر درشن کے حکم پر ایک گینگ کے ذریعہ قتل کیا گیا جب اس نے درشن کے ساتھی اداکار اور دوست پویتھرا گوڑا کو فحش پیغامات بھیجے۔ کہا جاتا ہے کہ اداکار نے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کے لیے دو ملزمان کو پانچ پانچ لاکھم روپے ادا کیے تھے۔ مجموعی طور پر درشن، پویتھرا گوڑا اور دیگر پندرہ کو اس معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ 



اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.