: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 14 مارچ (یو این آئی) معروف صحافی اور مصنف وید پرتاپ ویدک کا منگل کو دارالحکومت سے متصل گروگرام میں واقع ان کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ان کی عمر 78 برس تھی مسٹر ویدک پوری طرح صحت مند تھے ان کے پرسنل
اسسٹنٹ کے مطابق وہ صبح نو بجے کے قریب ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے باتھ روم میں گرے بعد میں انہیں باتھ روم کا دروازہ توڑ کر باہر نکالا گیا اور اس کے فوراً بعد انہیں گھر کے قریب واقع اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔