: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 4 مارچ (ذرائع) راموجی فلم سٹی کے احاطے میں پیر کی صبح ایک خاتون ملازم پراسرار حالات میں مردہ پائی گئی۔ رپورٹس کے مطابق فلم سٹی میں ایناڈو آفس کی چوتھی منزل سے گرنے سے ان کی موت ہوگئی۔ متوفی خاتون ایناڈو کے دفتر کی چوتھی منزل پر واقع کال سینٹر
میں کام کرتی تھی۔ اتفاق سے متوفی خاتون کا شوہر جس کی شناخت سائکماری کے نام سے ہوئی ہے وہ بھی اسی عمارت میں کام کرتا ہے۔ اس سلسلے میں مقامی پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کرلیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔ پولیس نے فوری طور پر خاتون کی لاش کو عثمانیہ اسپتال منتقل کیا۔