: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
چنڈی گڑھ، 28 جنوری (یو این آئی) جنسی استحصال اور صحافی رام چندر چھترپتی کے قتل کے الزام میں سزا کاٹ رہےڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت سنگھ رام رحیم کو منگل کی صبح روہتک کی سناریا جیل سے 30 دن کی پیرول پر رہا کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق رام رحیم کو سرسا میں واقع ڈیرہ لے جایا گیا۔ سال 2017 کے بعد یہ 12 واں موقع ہے جب رام رحیم کو پیرول / فرلو پر رہا کیا
گیا ہے اور تقریباً ہر رہائی کسی نہ کسی انتخابات کے وقت ہوتی ہے۔ اس بار دہلی اسمبلی انتخابات قریب ہیں، جس کے لیے 05 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے۔
پچھلی بار ہریانہ اسمبلی انتخابات سے قبل رام رحیم کو جیل سے رہا کیا گیا تھا اور پھر الیکشن کمیشن نے یہ شرط رکھی تھی کہ وہ ہریانہ میں نہیں رہ سکتے اور نہ ہی سوشل میڈ یا سمیت کسی بھی انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔