the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/5جنوری(ایجنسی) گجرات کے راجکوٹ میں انسانیت کو شرمسار کردینے والی خبر سامنے آئی ہے، یہاں ایک بیٹے نے اپنی بزرگ او ربیمار ماں کو چھت سے پھینک کر مارڈالا- ماں کو برین ہیمرج ہوگیا تھا اور دیکھ بھال سے بچنے کے لیے اس بیٹے نے ماں کو چھت سے پھینک کر مارڈالا- یہ واقع دو مہینے پہلے کا بتایاجارہا ہے- لیکن سی سی ٹی وی فوٹوز کو دیکھنے کے بعد اس واقع کے بارے میں اب معلوم ہوا ہے- مجرم بیٹا اسسٹنٹ پروفیسر ہے. سی سی ٹی وی میں بیٹا اپنی ماں کو چھت پر لے جاتا دکھائی دے رہا ہے.پہلے ہر کسی کو



یہ لگا کہ ماں چھت سے گر گئیں اور ان کی موت ہو گئی -لیکن ماں کی موت کے کچھ دن بعد پولس کو ایک گمنام خط ملا اور پھر جب سی سی ٹی وی سب نے دیکھا، سب کچھ صاف ہو گیا.

ملی معلومات کے مطابق، دو ماہ قبل راجکوٹ کے گاندھی گرام کے درشن ایونیو میں رہنے والی ریٹائرڈ ٹیچر جے شریبین وینودبھائی نتھوانی (64) کی بلڈنگ کی چھت سے گرنے کے بعد موت ہو گئی تھی. اس معاملے کو پولیس نے خودکشی مان کر کیس بند کردیا تھا-
لیکن قریب دو ماہ بعد پولیس کو ایک گمنام خط ملا جسکے کے بعد پولیس نے کیس کی پھر سے جانچ شروع کی.
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.