اندور، 14 جنوری (یو این آئی) مدھیہ پردیش میں اندور کے ایک بزنس گروپ کے ٹھکانے پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے کے دوران ، 50 کروڑ سے زائد کی نامعلوم آمدنی کا پتہ چلا ہے محکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع کے مطابق، محکمہ کی تقریبا ایک درجن ٹیمیں تین دن سے کارروائی کررہی ہیں۔ اب تک 12 بینک لاکرز ، 100 سے زائد بینک اکاؤنٹس ، نقد اور ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سونے
چاندی کے زیورات مل چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج تک 50 کروڑ سے زائد کی غیر معلنہ آمدنی کا انکشاف ہوا ہے۔ بینک لاکر سے زمینوں میں سرمایہ کاری سے متعلق دستاویزات ملے ہیں۔ چھاپہ مار کارروائیاں ایک درجن کے قریب مقامات پر کی گئیں۔
ایک اندازے کے مطابق یہ کارروائی اگلے دو دن تک جاری رہے گی۔ کاروباری گروپ بنیادی طور پر 'رئیل اسٹیٹ' کے کاروبار سے منسلک ہے۔