: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،13 اگسٹ (اعتماد) حیدرآباد کے علاقہ پرانا پل میں سجاوٹ کا سامان سپلائی کرنے والی کمپنی کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کی املاک جل کر خاکستر ہوگئیں۔ملی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر حکام کے مطابق آگ دوپہر کے وقت پرانا پل پر واقع سواستیک سپلائینگ کمپنی میں لگی۔ایک کارکن کے علاوہ باقی
کارکن جو اس جگہ پر ٹھہرے تھے وہ کسی کام سے باہر گئے ہوئے تھے۔ آتش گیر مادے کی موجودگی کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی اور دو کلومیٹر دور سے بڑی بڑی آگ کے شعلے دیکھے گئے۔
اطلاع ملتے ہی قریبی فائر اسٹیشنوں کے دو فائر ٹینڈر موقع پر پہنچے اور ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔کاماٹی پورہ پولیس موقع پر پہنچ کر احتیاطی تدابیر کیں-