سعودی/11اکتوبر(ایجنسی) سعودی عرب میں پنجاب کی ایک لڑکی کی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے. اپنا ویڈیو ریکارڈ کرتے وقت بیچ بیچ میں رونے لگی اور گھبرائی ہوئی اس لڑکی نے ایم پی بھگونت مان سے مدد کرنے کی اپیل کی. وہ ایک بہت ہی غریب خاندان سےتعلق رکھتی ہے اور ایک سال پہلے سعودی عرب میں آئی تھی۔
ویڈیو کے مطابق،اسے کئی کئی
دنوں تک کھانا نہیں دیا جاتا۔ کمرے میں بند کرکے باہر سے تالا لگادیا جاتا ہے. مارا پیٹا جاتا ہے اور طرح طرح کے تشدد کیا جاتا ہے. 20-22 سال کی دیکھائی دینے والی اس لڑکی کے مطابق اسکے اپنے بچے ہیں اور اسکی ماں بہت بیمار ہے۔ اسکا آپریش ہونا ہے اور وہ انکے پاس لوٹنا چاہتی ہے ۔ وہ روتے روتے پنجاب کے نوجوانوں سے اپیل بھی کررہی ہے کہ وہ بھول کر بھی سعودی عرب نہ آئے.