5مارچ(ایجنسی) پب جی PUBG گیم کی لت کی وجہ سے آئے دن حادثوں کی خبریں سامنے آرہی ہے، ایک تازہ واقع مدھیہ پردیش کے بھوپال کا ہے، یہاں ایک نوجوان پب جی کھیلنے میں اتنا مشغول ہوگیا کہ اس نے پانی کی جگہ ایسڈ پی لیا، وقت رہتے اسے افراد خاندان نے ہاسپٹل لیکر پہنچے جہاں اسکی جان بچائی گئی.
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان متول بھوپال میں رہتا ہے فی الحال اسکی حالت خطرے سے باہر ہے، نوجوان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے بتایا کہ 25 سالہ
نوجوان گھر کے آنگن میں پب جی کھیل رہا تھا، وہ گیم میں اس قدر مشغول ہوگیا کہ اس نے پانی کی جگہ ایسڈ پی لیا.
اس سے اسکی آنتیں جل گئی، اسے فوری ہاسپٹل شریک کرایا گیا، ڈاکٹر نے بتایا کہ ایسڈ پینے کی وجہ سے اسکے پیٹ میں السر ہوگیا ہے اور آنتیں چپک گئی ہیں، بتایاجارہا ہے کہ متاثرہ نوجوان کو ناگپور کے ہاسپٹل ریفر کردیا گیا ہے، جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے.
تاملناڈو کے بعد پب جی گیم کو مدھیہ پردیش میں بین کرنے کی مانگ اٹھی ہے-