: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدر آباد 14 مئی (یو این آئی) تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں لوک سبھا انتخابات کی رائے دہی کے بعد ڈیوٹی انجام دینے والے ٹیچرس پر پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا۔ یہ واقعہ پیر کی رات اس وقت پیش آیا جب سنگاریڈی ضلع کے نارائن کھیڑ اسمبلی حلقہ میں الیکشن ڈیوٹی انجام دینے والے ٹیچرس
نے الیکشن عہدیداروں کی جانب سے ڈیوٹی کی کم رقم دینے پر احتجاج کیا اور ڈیوٹی کی مکمل رقم ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ پر اس موقع پر الیکشن عہدیداروں نے بتایا کہ الیکشن ڈیوٹی کی جو رقم طئے کی گئی ہے اس رقم کو ہی ادا کیا گیا ہے اس جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹیچرس نے احتجاج جاری رکھا۔