جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
نگلنڈہ/18ستمبر(اعتمادنیوز) مریال گوڑہ مستقرہ پر 4 دن قبل دن دھاڑے رونماسننی خیز قتل کی واردات کا معمہ حل کرتے ہوئے اس واردات میں ملوث 7 افراد کے منجملہ 6 افراد کو نلگنڈہ پولیس اور ایک بہار پولیس نے گرفتار کرلیا’ ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس نلگنڈہ اے وی رنگاناتھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ امرتا نامی لڑکی کے باپ ماروتی راؤ دوسرے طبقہ کے لڑکے کے ساتھ اپنی بیٹی کی شادی سے ناراض تھااور بارہا سمجھانے کے باوجود لڑکی اپنے شوہر سے علحدہ ہونے کے لیے قطعی تیار نہیں تھی جس کی وجہ سے اس نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے اپنے ہی داماد کے قتل کی سازش رچی اور اس درمیان مریال گوڑہ کے متوطن محمد کریم سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے داماد کے قتل کے منصوبہ پر بات کی۔ بعدا ازاں کریم نے عبدالباری سے ربط پیدا کرتے ہوئے ماروتی راؤ کی پیشکش سے اسے واقف کروایا۔ محمد عبدالباری نے ماروتی راؤ سے دو دفعہ ملاقات کی اور ایک کروڑ میں قتل کی واردات انجام دینے کا معاہدہ طے کیا اور طویل گفت وشنید کے بعد 15 لاکھ روپے پیشکی ادائیگی پر اتفاق کیا گیا اور اس کے فوری بعد عبدالباری نے اصغرعلی اور سبھاش شرما سے ربط پیدا کرتے ہوئے ماروتی راؤ کے داماد کے قتل کی ان دونوں کو سپاری دی۔ اصغرعلی سبھاش اور عبدالباری نے گذشتہ ماہ سے ہی ماروتی راؤ کے داماد کو قتل کرنے کی کئی دفعہ ناکام کوشش کی۔ آخر کار 14ستمبر کو جب ماروتی کی بیٹی اور داماد ڈاکٹر کے پاس تشخیص کروانے کے بعد دواخانے سے باہر نکلے تب ہی سبھاش شرما جس کا تعلق بہار سے ہے۔نے تیز دھار چھرے سے پیچھے سے داماد پی پرانئے کمار کی گردن پر وار کیے اور وہاں سے اصغر علی کی مدد سے راہ فرار اختیار کی۔