: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جموں، 18 جولائی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران 4 عدم شناخت جنگجو مارے گئے فوجی ذرائع نے بتایا کہ فوج کی سپیشل فورسز، راشٹریہ رائفلز اور جموں و کشمیر پولیس اور
دیگر فورسز نے پونچھ کے سرنکوٹ کے سندھرا علاقے میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کر دیا انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان گذشتہ شب ساڑھے گیارہ بجے پہلی جھڑپ ہوئی جس کے بعد ڈرون کے علاوہ رات کی نگرانی کے دیگر آلات کو استعمال کیا گیا۔