ذرائع:
حیدرآباد پولیس نے چہارشنبہ کے روز راجندر نگر کے اپرپلی میں ایک ہکا پارلر پر چھاپہ مارا جو بلیک کافی شاپ کی آڑ میں چلایا جا رہا
تھا۔ پولیس نے ہکا پینے کے الزام میں 10 افراد کو گرفتار کر کے ہکا پارلر کے منیجر اور دیگر کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پکڑے گئے افراد کو مزید تفتیش کے لیے راجندر نگر پولس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔