the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد: حیدرآباد میں گزشتہ ہفتے احتجاج کے دوران ایک طالبہ کو بالوں سے گھسیٹنے والی پولیس خاتون کو معطل کردیا گیا ہے۔

پیر کو سائبرآباد کے پولس کمشنر اویناش موہنتی نے راجندر نگر پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہے کانسٹیبل کو معطل کرنے کا حکم دیا۔

قبل ازیں، قومی انسانی حقوق کمیشن نے بھی تلنگانہ حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں کے اندر اس واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔

ریاستی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ حیدرآباد میں طالبہ کو بالوں سے گھسیٹنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کی گئی کارروائی کے بارے میں مطلع کرے۔

یہ واقعہ گزشتہ ہفتے پروفیسر جے شنکر تلنگانہ اسٹیٹ ایگریکلچر یونیورسٹی، راجندر نگر، حیدرآباد کے کیمپس میں پیش آیا،



ہائی کورٹ کی تعمیر کے لیے یونیورسٹی کی اراضی الاٹ کیے جانے کے خلاف طلباء نے احتجاج کیا تھا جس کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

حیدرآباد میں طالبہ کے خلاف کارروائی کی ویڈیو نے غم و غصے کو جنم دیا۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بی آر ایس اور بی جے پی نے اس واقعہ کی مذمت کی اور ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اس واقعہ کے بعد، بی آر ایس لیڈر کے کویتا نے اس کی مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کمیشن پر زور دیا کہ وہ ملوث افراد کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کرے۔

"تلنگانہ پولیس کا حالیہ واقعہ انتہائی تشویشناک اور قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔ ایک پرامن طلباء مظاہرین کو گھسیٹنا اور مظاہرین کے ساتھ ناروا سلوک کرنا پولیس کے اس طرح کے جارحانہ ہتھکنڈوں کی ضرورت پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.