حیدرآباد11ستمبر(یواین آئی) آندھراپردیش کے کڑپہ ضلع کے میدکور سے تعلق رکھنے والے ایک مسلم خاندان نے شکایت کی ہے کہ پولیس انہیں ہراساں کررہی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں
کہا گیا کہ اگر ان کے ساتھ انصاف نہ کیا گیا تو وہ ارکان خاندان کے ساتھ اجتماعی خودکشی کر لیں گے۔
اکبر باشا نامی شخص نے اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ ایک ویڈیو تیار کرتے ہوئے اسے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کیا۔