ذرائع:
جے پور: راجستھان کے پرتاپ گڑھ ضلع میں ایک خاتون کی برہنہ پریڈ کی گئی۔ یہ واقعہ اس واقعے کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سامنے آیا۔
یہ واقعہ ضلع کے نچل کوٹا گاؤں میں پیش آیا۔
حکام نے جمعہ کو بتایا کہ متاثرہ اور ملزم دونوں کا تعلق قبائلی برادری سے ہے، انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ کا سابق سسر اور اس کے خاندان کے افراد اس کیس میں ملزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی اطلاع ملی، پولیس سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی ایس پی اور دیگر پولیس افسر کے ساتھ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔
ایس پی امیت کمار نے بتایا کہ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور ملزم کو حراست میں
لینے کے لیے چھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے DGP نے پولیس سے کہا ہے کہ ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے۔
بتایا جا رہا ہے کہ واقع کے 15 گھنٹے میں ان ملزمان میں سے 2 افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر ستیش پونیا نے کہا: "پرتاپ گڑھ میں ایک قبائلی خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو دیکھ کر روح کانپ اٹھتی ہے۔ مجرموں کے حوصلے اتنے بلند ہیں کہ وہ کھلے عام جرائم کی ویڈیوز بنا رہے ہیں۔
پونیا نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ مجرموں کو "اتنی سخت سزا دے کہ اس طرح کے جرائم کرنے کا سوچنے سے بھی مجرموں کے ذہنوں میں خوف پیدا ہو جائے"۔